۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور محدود کرنا مکتب تشیع کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مانند ہے۔ جو کسی طرح سے بھی قابل قبول اور قابل برداشت نہیں ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جہلم/ سربراہ مرکزی محرم الحرام کمیٹی و رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی سیدانوالہ پنڈدادن خان میں عزاداری کے خلاف پولیس گردی پر پریس کانفرنس کیا۔ جنمیں محرم الحرام کمیٹی کے سیکریٹری جناب سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ،صوبائی،ضلعی اور مقامی رہنماء بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سیدانوالہ میں عزاداروں کے ساتھ ایسے سلوک اور جارحیت، سادات کی خواتین کی بے حرمتی، بوڑھوں بچوں اور پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ایجاد کرنا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور محدود کرنا مکتب تشیع کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مانند ہے۔ جو کسی طرح سے بھی قابل قبول اور قابل برداشت نہیں ہے۔ 

پریس کانفرنس میں مزید زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم ان اقدامات خاص کر متعصبانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور حکام بالا خاص کر وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی افسران کی طرف سے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے اور عزاداری کے خلاف غیر آئینی اقدامات کو روکا جائے ساتھ ہی ائف آئی آر کو ختم کر کے گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی تو مجبورا ہم وسیع پیمانے پراحتجاج کریں گے جس کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی۔

مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا مکتب تشیع کی راہ میں رکاوٹ کرنے کے مانند ہے، علامہ عارف واحدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .